کراچی میں پولیس نےکارروائی کرتےہوئے پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث ٹارگٹ کلرکوگرفتارکر لیا ملزم کےقبضےسےاسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا

کراچی میں امان وامان کے قیام کے لیے پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے مبینہ ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ٹارگٹ کلر فیصل پٹھان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے، ملزم نے گزشتہ سال فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں زاہد حسین اور مقصود کو قتل کردیا تھا, پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے