جاوید ہاشمی عمرکےاُس حصےمیں ہیں جس میں دماغی توازن خراب ہوجاتا ہےاُن کےالزامات جھوٹ پلس ہیں دو ہزار سترہ انصاف کا سال ہوگا,عمران خان

عمران خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا جس پارٹی پر کرپشن کیس ہوں، اُس سے اتحاد نہیں کر سکتے, اُن لوگوں کو پارٹی سے نکال دیا جنہوں نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی, کپتان نے سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے دھرنے سے متعلق الزامات پر کہا کہ جاوید ہاشمی عمر کے جس حصے میں ہیں، اُن کے دماغ کا علاج ہونا چاہیے,چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا دبئی میں پراپرٹی خریدنے کے لئے پیسے کہاں سے جا رہے ہیں, چوری ہوتی رہی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا, دو ہزار سترہ انصاف کا سال ہو گا, کپتان نے توپیں پھر نواز شریف کو طرف موڑ دیں, کہتے ہیں آئندہ ہفتے میں پانامہ کیس کی سماعت ہو گی, امید ہے سپریم کورٹ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی,عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے حالات کی کسی کو کوئی فکر نہیں, شہر قائد کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا, کراچی میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں, ایسی صورت حال رہی تو کراچی موہنجودڑو بن جائے گا, تیسری شادی کے سوال پر کپتان کا کہنا تھا دوبارہ شادی کا ابھی نہیں سوچا