کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد الیکٹرونکس کی دکان کے باہر دستی بم پھینک کر فرار
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع سینما کے قریب دکان کےباہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد اعظم،ساجد،وحید اورسعید زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی، زخمیوں میں شامل اعظم کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اس کی دکان پر دستی بم حملہ ہوچکا ہے۔