مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ،3 افراد زخمی
پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔واقعے کےبعد اسٹیشن پر ٹرام سروس معطل کردی گئی ہے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ کے ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے متاثرین کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک خاتون اور مرد سمیت پولیس افسر زخمی ہوا ہے، پولیس افسر کو کندھے پر زخم آئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو زنی کی واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مانچسٹر حکام نے چاقو بردار شخص کے حملے کے بعد ٹرام سروس معطل کردی ہے اور ٹرام سروس بند کرنے کی اطلاع ٹویٹر پر جاری کردی ہے۔