جسٹس سردار محمد شمیم خان آج لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

جسٹس سردار محمد شمیم خان آج (منگل) گورنر ہائوس لاہور میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ان سے حلف لیں گے۔جسٹس شمیم لاہور ہائی کورٹ کے اڑتالیسویں چیف جسٹس ہوںگے۔ وہ انیس فروری 2016کو لاہور ہائی کورٹ کے بینچ میں شامل ہوئے تھے۔