شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ان کے ملک سے یکطرفہ اقدام کا مطالبہ جاری رکھا تو اسے کوئی نیا راستہ تلاش کرنا پڑیگا

شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ان کے ملک سے یکطرفہ اقدام کا مطالبہ جاری رکھا تو اسے کوئی نیا راستہ تلاش کرنا پڑیگا۔کم جونگ ان نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ تخفیف ایٹمی اسلحہ کے حوالے سے ان کاعزم غیر متزلزل ہے۔اور امریکہ نے کوئی اقدام اٹھایا تو ان کے عزم کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں امن کیلئے مذاکرات کے سلسلے میں کسی بھی وقت امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں