مراد علی شاہ کی گاڑی کو رینجرز نے روک لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی اہلکاروں کی شاباشی

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی کو رینجرز اہلکاروں نے روک لیا۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مراد علی شاہ سی ویو کے دورے کے بعد بغیر پروٹوکول کے نجی گاڑی میں واپس جا رہے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو دیکھتے ہی رینجرز اہلکاروں نے انہیں سیلوٹ کیا جب کہ گاڑی روکے جانے پر وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اہلکاروں کو شاباش دی۔خیال رہے کہ مراد علی شاہ نے گزشتہ شب مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور پی پی رہنما مکیش کمار چاولہ کے ہمراہ سی ویو کا دورہ کیا تھا جس کی تصویر مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔