خدا کرے نیا سال مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے آزادی کی نوید لے آئے۔ فاروق حیدر
آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستانی و کشمیری قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے نئے سال پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کو نئے سال کی آمد مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آنے والے ماہ و سال پاکستان و کشمیر کے لئے خیر و برکت کا باعث ہوں۔انہوں نے کہا کہ خدا کرے کہ آنے والا سال مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج بن کر طلوع ہو۔انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی آزادی کے لئے جو بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ خدا کرے نیا سال مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوںکیلئے آزادی کی نوید لے آئے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ آنے والے دنوں میں ہم ملک کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی کے لئے ملکر ایک نئی جدوجہد کا آغازکریں گے۔انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے ملک و قوم کیلئے قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہداءکو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اتفاق و اتحاد سے آگے بڑھیں اور ملک و قوم کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔