الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی تفصیلات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن نے مالی سال 2017-18 ءکے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، کل 1174 اراکین میں سے 483 اراکین نے اپنے گوشوارے جمع کرائے جبکہ 688 اراکین کی جانب سے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے ۔قومی اسمبلی کے 187 اراکین نے تاحال اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے، الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی براہ راست نشستوں پر منتخب 153 اراکین کی جانب سے تاحال گذشتہ مالی سال کے گوشوارے جمع نہیں کروائے گئے۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین میں وفاقی وزراءنورالحق قادری ، شہر یار آفریدی، سید علی حیدر زیدی،زبیدہ جلال ،ڈپٹی سپیکر محمد قاسم سوری، چوہدری طارق بشیر چیمہ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، غلام سرور خان، فواد احمد،چوہدری احسن اقبال، سید نوید قمر،سینٹ کے 43اراکین نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے ،ان میں وفاقی وزیر ڈاکٹر فروغ نسیم، محمد اسحق ڈار،مصدق ملک، راحیلہ مگسی، مولانا عطاءالرحمن، فیصل جاوید اورد یگر شامل میں۔پنجاب اسمبلی کے 258 اراکین نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ سندھ اسمبلی کے 86 ،بلوچستان اسمبلی کے 34 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 80 اراکین اسمبلی نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے۔