مولابخش چانڈیو کی پریس کانفرنس جھوٹ، بددیانتی اور کرپشن مک مکا پارٹیوں کی مشترکات ہیں۔ مراد سعید
مولابخش چانڈیو کی پریس کانفرنس پر وفاقی وزیر مواصلات کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ مراد سعید کہتے ہیں کہجھوٹ، بددیانتی اور کرپشن مک مکا پارٹیوں کی مشترکات ہیں،
جب بھی لوٹ مار کا حساب مانگو شریفوں اور زرداروں کی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، مولابخش چانڈیو کو خواب آیا ہے کہ کوئی سندھ حکومت کے خاتمے کی کوشش کررہا ہے، لٹیروں اور انکے سہولت کار ٹولے نے ہر آئینی اور جمہوری منصب کی ساکھ خاک میں ملائی، وزیر اعلیٰ سندھ نے "اومنی" یا "زرداروں" کا سہولت کار بنتے وقت تو شرم کو پاس بھی پھٹکنے نہیں دیا، جسے کروڑوں عوام کے مفادات کی نگہبانی کا فریضہ سونپا جائے اسے ایک فرد کا سہولتکار بنتے وقت شرم آنی چاہئے تھی، ستم ظریفی ہے کہ جمہوریت کی دعویدار دونوں جماعتیں لٹیروں کے گینگز کی شکل اختیار کر چکی ہیں، کرپٹ قیادت کا محاسبہ کرنے کی بجائے دونوں جماعتیں لوٹ مار کے تحفظ کیلئے زور لگاتی ہیں،
سندھ کے عوام کرپشن ایسی لعنت سے چھٹکارا چاہتے ہیں، نواز شریف کیطرح زرداری کو بھی زیرملکیت مالِ حرام کا جواب دینا ہوگا، پیپلز پارٹی اور نون لیگ جمہوریت پر رتی برابر یقین بھی رکھتی ہیں تو کرپٹ عناصر سے علیحدگی کا اعلان کریں۔