جسٹس سردار محمد شمیم خان نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
جسٹس سردار محمد شمیم خان نے آج (منگل) گورنر ہائوس لاہور میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی حلف اٹھانے کی تقریب میں موجود تھے۔جسٹس شمیم لاہور ہائی کورٹ کے اڑتالیسویں چیف جسٹس ہیں۔