احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے ۔نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو سکتے ہیں تو دیگر کیوں نہیں ، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب کی ایک پیشی نہیں بھگتی حکومت ان کا نام تو ای سی ایل پر ڈالنے کی باتیں کررہی ہے مگر پرویز خٹک کا نام ای سی ایل پر کیوں نہیں ڈالا جاتا (ن) لیگ نے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی۔فواد چوہدری بتائیں این آر او کس نے مانگا ہے؟ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جعلی مینڈیٹ لے کر حکومت میں آئی (ن) لیگ نے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی۔پی ٹی آئی ماضی میں این آر او لیتی رہی ہے اور آج این آر او دے رہی ہے حکومت کو کرنا کیا ہے ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی ہے جو این آر او مانگ رہا ہے ان کے نام بتائیں جائیں فواد چوہدری بتائیں این آر او کس نے مانگا ہے سیاست چمکانے کے لیے یہ لوگ نواز شریف کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں حکومت چاہتی ہے کہ تمام لوگ جیل اور ای سی ایل پر چلے جائیں ای سی ایل معاملے پر حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا اس لیے فواد چوہدری کو اپنا دورہ کراچی منسوخ کرنا پڑا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب کی ایک پیشی نہیں بھگتی ۔وزیراعلیٰ سندھ کا صرف جے آئی ٹی میں نام آیا تو حکومت کہتی ہے ان کا نام ای سی ایل پر ڈال دو مگر پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ کے پی کے جو نیب بھگت رہے ہیں ان کا نام تو ای سی ایل پر نہیں ڈالا جا رہا اس وقت عمران خان نیب کو مطلوب ہیں دو تین پیشیاں بھگت چکے ہیں۔کیا جہانگیرترین کو ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے ان کا نام کس طرح ڈالیں گے اس طرح کرنے سے تحریک انصاف کی روزی روٹی بند ہو جائے گی مریم اورنگزیب نے کہا کہ احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے اپناجواب عدالت میں جمع کروا دیا ہے وطن واپسی سے متعلق جواب اسحاق ڈار خود دیں گے۔اسحاق ڈار وطن واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں۔نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو سکتے ہیں تو دیگر کیوں نہیں۔