،صوبے سے غربت اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل برئوے کار لائیں گے,وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سال نو کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ نیا سال پاکستان کے لئے امن سلامتی اور ترقی کا سال ثابت ہو۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو اپنی نئی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہے ہم ان توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے اورصوبے سے غربت اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل برئوے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مختلف محکموں میںخالی اسامیوں پر بھرتی کا آغاز صوبے کے نوجوانوں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہے اور ہم اس سال بلوچستان کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے مزید تحفے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے عوام کو مثبت تبدیلی کا احساس دلائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں امن کے قیا م کے لئے جانوں کی قربانی پیش کرنے والے شہداء کو خرج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ملک اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔