سیکورٹی خدشات: امریکی فوج نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی
امریکی فوج نے معروف ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے استعمال کو سیکورٹی کے لئے خدشہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہواوے کے بعد چینی کمپنی ٹک ٹاک کو بھی امریکا میں پاپندی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ٹک ٹاک ملٹری اہلکاروں کے لئے سیکورٹی تھریٹ ہے۔ اس کے ذریعے فوجی اہلکاروں کا پرسنل ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ ہے۔امریکی فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام سپاہیوں کو سرکاری موبائل سے ٹک ٹاک ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی بحریہ نے بھی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ گزشتہ برس ٹک ٹاک ایپ، فیس بک اور یوٹیوب جیسی ایپس کی نسبت کروڑوں دفعہ زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی۔