ایل پی جی کی قیمتوں میں 23 روپے 54 پیسے فی کلواضافہ
حکومت کو غریب عوام کا خیال نہ آیا ، نئے سال کی آمد پر پیٹرول کے ساتھ گیس بھی مہنگی کر دی گئی ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں 23 روپے 54 پیسے فی کلوگرام اضافہ ہو گیا۔ جی این این کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گراتے ہوئے ایل پی جی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں 23 روپے 54 پیسے فی کلوگرام اضافہ ہو گیا۔ گھریلو سلینڈر 277 روپے مہنگا ہوگیا۔ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1790 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1513 روپے تھی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2020ءکے لئے ہوگا۔سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری متبادل ایندھن کے استعمال پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ اس سے قبل ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔