حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ
حکومت نے اوگرہ کی سفارش پر رواں ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خزانہ ڈویژن کے مطابق اب پیٹرول کی نئی قیمت 116روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت127روپے 26پیسے فی لیٹر ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99روپے 45پیسے فی لیٹرجبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84روپے 51پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے