پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کرتے ہوئے رٹ دائر کر دی گئی ہے۔متفرق درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، وزارت پٹرولیم اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے اور حکومت نے اس بابت کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت سے استدعا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔