دسمبر میں مہنگائی کی صورت حال پر رپورٹ جاری
ادارہ شماریات کے حکام کی جانب سے دسمبر میں مہنگائی کی صورت حال پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی سالانہ شرح کم ہو کر 12.63 فیصد پر آگئی، جولائی تا دسمبر مہنگائی کی اوسط شرح 11.11 فیصد رہی تاہم دسمبر 2019 میں مہنگائی میں 0.34 فیصد کمی آئی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایک ماہ میں کوکنگ آئل 1.71 فیصد، بجلی 1.54 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ تازہ سبزیاں 4.62 فیصد، چینی کی قیمت میں 3.54 فیصد کمی ہوئی،گزشتہ ایک ماہ میں خشک میوہ جات 6.35 فیصد مہنگے ہوئےجبکہ گزشتہ ماہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 36 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ ماہ گندم 5.62 فیصد جبکہ انڈے 4.61 فیصد مہنگے ہوئے،ایک ماہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس 2.72 فیصد مہنگے،ایک ماہ میں کپڑوں کی سلائی 2.36 فیصد، پھل 2.3 فیصد مہنگےہوئے اسی طرح ایک ماہ میں تعمیراتی سامان 2 فیصد، دال مونگ 1.88 فیصد جبکہ دال ماش 1.84 فیصد مہنگی ہوئی۔