سی پیک کے تحت براستہ خنجراب پاس پاک چین سرحدی تجارت میں47 فیصد اضافہ ہوا
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت چین پاکستان سرحدی تجارت براستہ خنجراب پاس میں47 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق پاک چین سرحدی تجارت براستہ خنجراب پاس سے 856.3 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس سال اوسط 47 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان کارگو شپمنٹ جنوری تا نومبر 66.600 ٹن تک جا پہنچی۔اسی طرح تجارت میں47 فیصد نمو کی لاگت تقریبا 6 ملین یوان کی ہے۔ واضح رہے کہ خنجراب پاس پاکستان کے گلگت خطے میں واقع ہے جو براہِ راست چین کے صوبہ سنکیانگ سے جڑا ہوا ہے جبکہ خنجراب پاس نہایت اہمیت کی حامل شاہراہِ قراقرام سے متصل ہے جو نہ صرف سی پیک کا اہم حصہ ہے بلکہ اس کا شمار بی آر آئی کے اہم روٹ کے طور پر بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ خنجراب پاس میں شپمنٹس کی کسٹم کلیئرنس کیلئے گزشتہ دنوں متعارف کرائے جانے والے ویب بیسڈ ون کسٹمز سسٹم کے ذریعے سے نمٹایا گیا ہے۔