حکومت کا بڑا اعلان، ٹک ٹاک پر پابندی عائد
واشنگٹن : امریکی حکام نے سائبر خطرات سے بچنے کےلیے سرکاری موبائل فونز میں چینی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور جاسوسی سے بچنے کےلیے دفاتر میں استعمال ہونے والے موبائل فونز میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔ امریکی فوج کی ترجمان لیفٹننٹ کرنل روبن اوشوا کا ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سائبر خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔ دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے زیر استعمال ٹک ٹاک ایپ پر اس سے قبل بھی امریکا اور دیگر ممالک میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے باعث اس کی جانچ بھی کی گئی تھی۔ ٹک ٹاک اپنے صارفین کو 15 سیکنڈز کے ویڈیو کی سہولت فراہم کرتی ہے، گانوں اور دیگر ویڈیوز کو دلچسپ بھی بنایا جاتا ہے جبکہ صارفین اس کو محدود بھی کرسکتے ہیں۔