عراق: مظاہرین کا امریکی افواج کے انخلاء تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
عراق میں ایران نواز حشد الشعبی پر امریکی حملے کے بعد امریکا کیخلاف احتجاج جاری ہے، بغداد میں مظاہرین ایک مرتبہ پھر امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہوئے ہیں اور عمارت پر پتھراؤ کرتے ہوئے امریکا کے پرچم جلائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق آج بھی مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے باہر 50 خیمے اور عارضی ٹوائلٹ بنائے ہیں۔ مظاہرین نے امریکی افواج کے عراق چھوڑ کر جانے تک اپنا احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔