سال نو مبارک ، 2021 شروع ہو گیا، پاکستان میں نئے سال کا جشن جوش و خروش کے ساتھ جاری
اہلیان کراچی کی بڑی تعدادنے نئے سال کی خوشیاں منانے ساحل سمندر سی ویو کارخ کیا ہے۔ اس کے علاوہ گھڑیوں میں بارہ بجتے ہی پوارا شہر پٹاخوں کی آواز سے گونج اٹھا۔ کراچی میں اہم تفریحی مقامار پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے آسمان روشن ہوگیا ہے۔پاکستان کے دیگر شہروں، اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور اور کوئٹہ میں بھی شہریوں نے سال نو کے موقع پر خوشیاں منانے تفریح مقامات کا رخ کیا ہے۔لاہور ، اسلام آباد ، ملتان فیصل آباد میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا ۔