براعظم آسٹریلیا سے دنیا میں نئے سال کا آغاز ہو گیا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا2021 میں داخل ہوگئے۔ نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے 2021 کو خوش آمدید کہا، ساحل پر 328 میٹر بلند سکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی ہوئی۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے سب سے پہلے بہترین انداز میں 2021 کو خوش آمدید کہا، نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا استقبال شاندار آتشبازی کے ذریعے کیا گیا،آتشبازی کا انتظام ساحل پر 328 میٹر بلند سکائی ٹاور پر کیا گیا، یہ مظاہرہ پانچ منٹ جاری رہا۔
اسی طرح آسٹریلیا 2021 میں داخل ہونے والا دوسرا ملک بنا،سڈنی میں شہریوں کو ساحل سمندر پر جانے کی اجازت تو نہ مل سکی،لیکن صرف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ایڈوانس بکنگ رکھنے والوں کو مختصر آتشبازی کے نظارے کی اجازت دی گئی۔