قومی شاہراہ پر ٹرالر الٹ گیا،3افراد جاں بحق

قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب تیز رفتار ٹرالر الٹ گیا جس سے تین افراد دب کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے پر ٹرالر کراچی سے لاہور جارہا تھا کہ قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب ٹرالر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر الٹ گیا، جس سے تین افراد دب کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔