صدر کی نئے سال کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نئے سال کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ آج (جمعہ) ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے پاکستان کی خوشحالی، کشمیر، فلسطین اور دنیا بھر میں کہیں بھی محکوم لوگوں کی آزادی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے علیل اور مشکلات کا شکار افراد کیلئے بھی دعا کی۔