کورنگی سیکٹر 44 اے میں 312 دکانیں مسمار کرنے کا نوٹس، دکاندارعدالت پہنچ گئے

کراچی : کورنگی سیکٹر 44 اے میں312 دکانیں مسمار کرنے کے نوٹس کے خلاف دکاندارعدالت پہنچ گئے اور دکانیں گرانے سے روکنے کی درخواست دائر کردی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کےخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، کورنگی سیکٹر44 اےمیں312 دکانوں کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ دکانیں مسمارکرنے کے نوٹس کے خلاف دکاندار سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے اور کورنگی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی دکانیں گرانے سے روکنے کی درخواست دائر کردی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ رفاہی پلاٹ پر1963سےدکانیں قائم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کومتعددباردکانیں ریگولرائزڈکرنےکی درخواستیں دیں تاہم وزیراعلیٰ سندھ ودیگرکی جانب سےکوئی جواب نہیں دیا گیا۔