مہلک وباء کوروناوائرس مزید71 مریضوں کی جان لے گیا۔
ملک بھر میں مہلک وباء کوروناوائرس کے مزید71مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد10176تک پہنچ گئی ،کوروناوائرس کے 2463نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک ملک بھرمیںکل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82ہزار178تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے چار لاکھ37ہزار 229مریض مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2216تک پہنچ چکی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد34773تک پہنچ چکی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد اور صحت یاب ہونے والے مریضو ں کی شرح91فیصد سے زائد تک پہنچ چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ ملک میں کل رپورٹ ہونے والے کوروناوائرس کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ کے پی میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3344تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 16699،صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد10968،اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 3059،صوبہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 253،آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد399جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد صرف 51رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک4ہزار42افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں 3ہزار560، خیبرپختونخوا ایک ہزار649، اسلام آباد419، گلگت بلتستان101،صوبہ بلوچستان میں 183اور آزاد جموں و کشمیر میں 222افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 38ہزار608تک پہنچ چکی ہے، خیبرپختونخوا58ہزار701، سندھ 2لاکھ 15ہزار679، پنجاب ایک لاکھ 38ہزار608، بلوچستان18ہزار168، آزاد کشمیر میں 8ہزار277اور گلگت بلتستان میں 4ہزار 857افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2ہزار 156مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4لاکھ 37ہزار 229ہوگئی ۔اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل ایک لاکھ 95ہزار420مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ23ہزار598،صوبہ خیبر پختونخوا میں53708،اسلام آباد میں 34410،صوبہ بلوچستان میں 17732،آزاد جموں وکشمیر میں 7656جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے 4705مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں41ہزار 39افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی کووڈ 19ٹیسٹس کی تعداد 67لاکھ 37ہزار 107ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92فیصد ہوگئی۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84فیصد ہے۔این سی اوسی کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔