سال کے آخری 24 گھنٹوں میں مزید 71 کرونا مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد : سال کے آخری روز بھی کرونا وائرس میں مبتلا مزید 71 افراد انتقال کرگئے، اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 176 ہوگئی۔ سال 2020 کے آخری روز بھی کرونا وائرس کی مہلک وبا کے وار جاری رہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے آخری چوبیس گھنٹوں میں 41 ہزار 39 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ میں سے دو ہزار 463 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 773 ہوگئی۔