پنجاب کی جامعات میں ہزاروں غیر قانونی بھرتیوں اور اربوں روپے کی کرپشن کاانکشاف
لاہور: پنجاب کی 12 بڑی جامعات میں ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی بھرتیوں اور اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب کی 12 بڑی جامعات میں کرپشن سے متعلق رپورٹ پیش کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں پنجاب کی 12 بڑی جامعات میں 4554 غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں اور وائس چانسلرز کی جانب سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔