جبری مشقت کی وجہ سے قید بچے بازیاب،بھٹہ مالک گرفتار
اسلام آباد انتظامیہ نے جبری مشقت کی وجہ سے لاپتہ کیے گئے بچے بازیاب کروالیے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ہدایت پر سخت ایکشن لیتے ہوئے اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت کی وجہ سے لاپتہ کیے گئے تمام بچے بازیاب کرالیے۔پولیس نے بتایا کہ جبری مشقت کرنے والے بچوں کو تھانہ نون کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا، بھٹہ مالک کی گرفتاری پر تمام بچے بازیاب ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 48 گھنٹوں میں لاپتہ بچے بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔