مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن ،متعدد فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے کے کئی شہروں اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر تلاشی کی مہمات کے دوران متعددفلسطینیوں کو حراست میں لیا۔قابض فوج نے گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینیوں، خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ تلاشی کے دوران کئی گھروں میں موجود نقدی اور زیورات بھی لوٹ لئے ، قابض فوج کی تلاشی مہم کے خلاف فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور کئی مقامات پر قابض فوج اور فلسطینیوںکے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔الخلیل شہر سے چار فلسطینی لڑکوں 15 سالہ ارام بسام بنات، عبداللہ حسین طافش، 16 سالہ ایوب دائو بنات، 16 سالہ یوسف دائود بنات کو حراست میں لے لیا۔