نئی امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کے حوالے سے اصولی موقف اختیار کریگی۔ محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کے حوالے سے اصولی موقف اختیار کرے گی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مضبوط اورقابل اعتبار بنیادوں پر تعلقات استوار کرنے، امن کے قیام اور سب کی سلامتی کے لیے کوششیں آگے بڑھانے کی توقع رکھتے ہیں ، فلسطینی اتھارٹی قضیہ فلسطین کے دیر پا اور منصفانہ حل کے لیے عالمی کوششوں کو متحد اور مجتمع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔