وزیراعلیٰ کے پی کا کرک میں متاثرہ مندر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کرک میں متاثرہ مندر کو دوبارہ تعمیر کرانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع کرک میں جلائے گئے مندر کو دوبارہ تعمیر کرانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مندر کی دوبارہ تعمیر کو جلد یقینی بنائے گی، مندر کی دوبارہ تعمیر کے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے گئے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی مقدس مقامات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں بھی ہیلتھ کارڈ اسکیم کا افتاح کردیا ، سی ایم ہاوس پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید رکھتے ہیں کہ نیا سال پاکستان کیلئے خوشیوں کا سال ہوگا ،6 اضلاع کے لوگ آج صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہونگے۔ملاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن کے بعد آج پشاور ریجن کا افتتاح ہوگیا ہے،منصوبے سے پورا خیبر پختونخوا کور ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے لوگوں کے لئے صحت کارڈ میں بھی رقم دس لاکھ تک بڑھائیں گے۔ صحت کارڈ منصوبے میں گردے اور لیور ٹرانسپلانٹ کو بھی شامل کرینگے، خواہش تھی کہ آج کے موقع پر بڑا جلسہ کرتا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے تقریب محدود رکھی۔کوشش کرینگے کہ عوام کے درمیان نکلے اور چھوٹی تقریبات کریں، صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام ریاست مدینہ کی طرف اقدامات ہی