کورونا کیساتھ ہم نے معیشت کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کیے، حماد اظہر

وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مقابلے کے ساتھ ہم نے معیشت کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے۔ وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہجب حکومت سنبھالی تو برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے معیشت اور صنعت کو نقصان پہنچایا، حکومت سنبھالتے ہی مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی، آج پوری دنیا تسلیم کررہی ہے کہ فیٹف میں ہم نے تیزی سے اقدامات کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معیاری گاڑیاں بننے کا عمل شروع ہورہا ہے