معیشت ٹھیک کرنیکا کا پہلا علاج، پانچ ہزار کا نوٹ بندکریں، شبر زیدی
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 150 ارب ڈالر تک کی رقم بیرون ملک موجود ہے اور اس میں ملوث افراد ملک کے کاروباری اور دیگر اداروں میں سرکردہ پوزیشنوں پر موجود ہیں۔ کسی سیاستدان کی کمپنی لسٹڈ نہیں سوائے ایک جہانگیر ترین کے۔ ملک میں یہ تصور عام ہو گیا ہے کہ اگر میں کمپنی میں آکے بزنس کروں گا تو ٹیکس ریٹ زیادہ ہوگا پریشانی بھی زیادہ ہو گی جبکہ انفرادی میں یہ سب نہیں ہوگا جو غلط سوچ ہے۔ پاکستان میں قانونی کاروبار کرنا مشکل ہے ایسے قوانین اور پالیسیاں بنائی گئیں جس سے غیرمنظم کاروبار کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انڈر انوائسنگ تقریبا 8 ارب ڈالر کے قریب تھی، جسے کم کر کے 3 ارب ڈالر کے پاس لایا گیا ہے۔ حکومت کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے۔ مہنگائی ختم کرنے اور معیشت ٹھیک کرنے کا پہلا علاج یہ ہے کہ پانچ ہزار کا نوٹ بند کر دیں، بڑے نوٹ نہیں ہونے چاہیں۔ دوسرا اشیا کی مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنائیں جس سے آڑھتی مڈل مین خودبخود ختم ہو جائے گا۔