ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان،گلگت اور کشمیر میں شدید سرد جبکہ پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سردرہا۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت استور،لہہ منفی 15،گوپس ،اسکردو منفی11 ،زیارت، کالام منفی 10، ہنزہ منفی 8 ، کوئٹہ، بگروٹ منفی7،گلگت اور سری نگر میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔