ایپل نے 46 ہزار غیر لائسنس یافتہ ایپلی کیشنز آن لائن سٹور سے ہٹا دیں
معروف امریکی موبائل فونز کمپنی ایپل نے چین میں واقع اپنے آن لائن سٹور سے 39 ہزار غیر لائسنس یافتہ گیمز ہٹا دی ہیں ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز ایپل نے اپنے آن لائن سٹور سے یوبی سافٹ کا بنایا گیا گیم 'اسیسن کریڈ آئیڈین ٹیٹی اوراین بی اے ٹو کے ٹو زیرو سمعیت مجموعی طور پر 46 ہزار ایپلی کیشنز ہٹائی ہیں جن میں 39 ہزار گیمز شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایپل نے گیم بنانے والوں کو رواں برس جون تک کی حتمی تاریخ دی تھی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ لائسنس نمبر کے ساتھ گیمز اسٹور میں رکھیں بعد ازاں اس ڈیڈ لائن میں دسمبر تک توسیع کی گئی تھی۔