پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کے درجنوں ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری

کراچی : پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کے درجنوں ملازمین کے تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملازمین کوکراچی،اسلام آباد ،لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اےشعبہ انجینئرنگ کے درجنوں ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ، تبادلہ ہونے والوں میں آفیسرانجینئرنگ،ائرکرافٹ انجینئر،سینئر ٹیکنیشنز شامل ہیں۔انجینئرنگ ملازمین کوکراچی،اسلام آباد ،لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے اور ملازمین کو18 جنوری تک تبادلےکی جگہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کوسفرکیلئے، اہل خانہ کےساتھ یکطرفہ فضائی ٹکٹس جاری کئے جائیں گے، ملازمین کےتبادلے ری لوکیشن کے تحت کئے گئے ہیں۔