2021 کے پہلے بچے کی سال شروع ہونے کے 7سیکنڈ بعد پیدائش
مائیکرونیشیا کی جزیرے نما ریاست گوام میں رواں برس پیدا ہونے والا بچہ نئے سال کے آغاز سے صرف 7سیکنڈ بعد دنیا میں وارد ہو ا،دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ میں نئے سال کی آمد کے بعد محض 12منٹ بعد بچے کی پیدائش ہوئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہاں ان بچوں کا ذکر کیا جائےگا جو نیا سال شروع ہونے کے 7 سیکنڈ سے لے کر 15 منٹ کے اندر پیدا ہوئے۔نئے سال کا آغاز دنیا میں سب سے پہلے وسطی بحریہ اوقیانوس، بحرالکاحل اور مائیکرونیشیا کے علاقوں میں ہوتا، جہاں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا جیسے ممالک بھی واقع ہیں اور سال کے ابتدائی واقعات بھی وہیں رپورٹ ہوتے ہیں۔ان خطوں یا ممالک میں پاکستان سے کم از کم 8 گھنٹے قبل ہی نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔نشریاتی ادارے کے مطابق بحرالکاحل کے خطے مائیکرونیشیا کی جزیرے نما ریاست گوام میں سال 2021 کا پہلا بچہ پیدا ہوا، جو کہ نیا سال شروع ہونے کے محض 7 سیکنڈ بعد پیدا ہوا۔گوام اگرچہ بحرالکاحل میں واقع ہے، تاہم وہ امریکا کے زیر انتظام ایک خود مختار ریاست ہے اور اس کا شمار امریکی ریاستوں میں نہیں ہوتا۔جس وقت گوام میں سال 2021 کا پہلا بچہ پیدا ہوا، اس وقت امریکا میں 2020 کا آخری دن تھا۔اسی طرح سال 2021 کا نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے پہلا بچہ نیا سال شروع ہونے کے محض 12 منٹ بعد پیدا ہوا۔