پاکستان میں بھی نئے سال 2022 کا شاندار آغاز ہو گیا, لوگوں کی بڑی تعداد نے آتشبازی سے نئے سال کا استقبال کیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، پاکپتن، چنیوٹ، گوجرانوالہ، مری اور حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال کا استقبال شہریوں نے سخت سردی اور بعض مقامات پہ برفباری کے باوجود نہایت جوش و خروش سے کیا ہے۔نئے سال کے آغاز پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہو کر دعا کی کہ نیا سال پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے خیر و برکت کا سال ثابت ہو اور اہل وطن کو وہ تمام خوشیاں میسر آئیں جن کی وہ دعائیں کرتے ہیں۔نئے سال کے آغاز پر شب 12 بجے لوگوں کی بڑی تعداد سخت سردی میں بھی سڑکوں پہ آگئی جہاں انہوں نے آتشبازی کی، ڈھول کی تھاپ پہ بھنگڑے ڈالے اور میوزک پررقص بھی کیا۔