پاکستان میں کورونا کی شرح میں اضافہ ، ایک دن میں مزید 556 کیسز رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے مزید 556 کیسز سامنے آگئے جبکہ کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح ایک فیصد سے اوپر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار933 ہوگئی ہے۔