مندر میں بھگدڑ،12 یاتری ہلاک، درجنوں زخمی

مقبوضہ کشمیر میں مندر میں بھگدڑ سے 12 یاتری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں جس میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نئے سال کے موقع پر مندر میں یاتریوں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ کچھ افراد کے درمیان جھگڑے کے بعد صورت حال بگڑ گئی جبکہ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے بعد مندر میں بھگدڑ مچ گئی۔بھارت میڈٰیا کے مطابق مندر میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں جبکہ زخمی افراد میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شپ میں پیش آیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ کچھ افراد بغیر اجازت اندر داخل ہوئے تھے جنہوں نے ہجوم میں گھسنے کی تو تلخ کلامی ہوگئی جس کی وجہ سے کئی لوگ پھسل گئے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مندر میں ہلاک ہونے والے ہندو یاتریوں کے خاندانوں میں فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے افراد کو فی کس 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔