بلوچستان میں بارش اور برفباری،درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے
بلوچستان کے کئی مقامات پر بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں بارشوں کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ تاہ ترین اپڈیٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی اور شمالی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ زیارت، خانوزئی ، سنجاوی ، توبہ کاکڑی میں مزید برفباری ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے تاکہ طویل عرصہ سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوسکے۔محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں شمالی علاقوں میں بھی مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔دوسسری جانب آج کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہے گا جبکہ شہر میں شمال شرقی سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 12.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25فیصد ریکارڈ کیا گیا۔