پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے,معیشت، دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے: آرمی چیف جنرل عاصم نصیر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ معیشت اور دہشت گردی کے چینلجز سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 118 ویں مڈشپمین اور 26 ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ’پاکستان اپنے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت اور دہشت گردی کے چینلجز کا مقابلہ کیا جائے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردوں کو پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا اور پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔