پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف ریکارڈ کرپشن ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب، آپ کی جماعت نے شہر قائد میں تاریخ کام نہیں بلکہ ریکارڈ کرپشن کی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کل وزیراعلی ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں تقاریر ہوئیں، الیکشن کمیشن سے سوال ہےکہ کس طرح پارٹی اجلاس سی ایم ہاؤس میں ہوا؟ پبلک آفس میں اس طرح کی میٹنگ کی اجازت کیسے دی گئی؟حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آپ کراچی کو تسلیم ہی نہیں کرتے، شہر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی پر الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو بارہا خط لکھے لیکن پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے۔