اسٹریٹ کرائم کی شکار خاتون نےبیچ سڑک کھڑے ہوکر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی روک لی

اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی روک کر روداد سنادی، جب کہ وزیراعلیٰ نے خاتون کی مدد کی ہدایت کردی۔
صوبائی وزرا کے ہمراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران اسٹریٹ کرائم کی شکار ایک خاتون نے بیچ سڑک کھڑے ہوکر وزیراعلی سندھ کی گاڑی کو روک لیا۔
گاڑی رکتے ہی متاثرہ خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے گھر کی واحد کفیل ہوں، اکیلی کماتی ہوں اور مجھے بھی لوٹ لیا گیا، اب کوئی بھی میری مدد نہیں کررہا۔