اسلام آباد : نان، روٹی کی قیمتیں بڑھ گئیں
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نان بائیوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔نان کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے اور روٹی کی قیمت 20 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ تندوری کلچہ 25 روپے کے مقابلے 30 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ریٹ لسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روغنی نان کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 50 روپے ہوگی۔ دریں اثنا، کراچی میں آٹے کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کے 2400 روپے کے مقابلے 2500 روپے فی 20 کلو گرام تھیلے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ آٹے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی۔