یوگنڈا: سال نو کا جشن منانے کے دوران بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے شہری ایک مال کے اندر کنسرٹ میں موجود تھے۔ اس دوران جیسے ہی 12 بجے تو باہر نئے سال کا جشن منانے کے لیے آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا،جسے دیکھنے کے شہریوں کی بڑی تعداد مال سے باہر جانے لگی۔ مال سے باہر جانے کی کوشش میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں دھکم پیل میں کم از کم 9 افراد سانس بند ہونے کی وکہ سے جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں بچوں کی تعداد بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔