لاہور داتا دربار پر خود کش حملوں میں تکنیکی اور لاجسٹک معاونت فراہم کرنے والے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا
پولیس ذرائع کے مطابق یکم جولائی دوہزاردس کو لاہورمیں داتا دربارپرہونے والے خودکش حملوں میں حملہ آوروں کو لاجسٹک اور تکنیکی سپورٹ فراہم کرنے والے تین ملزموں کو خفیہ ایجنسی نے کئی ماہ قبل علاقہ غیرسے گرفتارکیاتھا،ملزمان کو پوچھ گچھ کے بعد لاہورپولیس کے حوالے کردیا گیا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزموں کے پیچھے ایک کالعدم تنظیم کا جہادی گروپ ہے اور ملزموں سے تفتیش کی روشنی میں اس گروپ کے خلاف کارروائی متوقع ہے تاہم پولیس نے ملزموں کی شناخت کے حوالے سے کوئی معلومات ظاہرنہیں کی ،پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے