لاہور میں عید شاپنگ کہاں کی جائے،، اس سوال کا پہلا جواب جو دماغ میں آتا ہے،، وہ ہے تاریخی بازار انارکلی،، جہاں عید کی شاپنگ کے حوالے سے کوئی مشکل درپیش نہیں آتی،، کھنکھتی چوڑیاں ہوں یا چمکتے دمکتے جھمکے،، دیدہ زیب رنگوں کے ملبوسات ہوں یا میچنگ جوتے اور پرس،، انارکلی میں سب ملتا ہے،،، دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہاں ہر طبقے کے لوگ شاپنگ کرنے آتے ہیں،، وقت کے ساتھ ساتھ اس بازار کا حجم بھی بڑھتا جارہا ہے،،، شاپنگ تو یہاں ہوتی ہی ہے،، مگر شہری یہاں انجوائے کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،،،
عید کی شاپنگ کے حوالے سے لاہور کا قدیم بازار انار کلی خاص اہمیت کا حامل ہے
Jul 01, 2016 | 10:46